6 جون 2015 - 14:59
شام کے مختلف علاقوں میں ۸۹ دھشتگرد ہلاک

شام کی فوج نے ملک کے مختلف علاقوں میں ننانوے دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ العہد ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق شام کی حکومت کے مخالفین سے وابستہ انسانی حقوق کے ایک گروہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ جمعے کے دن دہشت گرد گروہوں کے ننانوے عناصر ہلاک ہوگئے- اس بیان میں مزید آیا ہے کہ شام کی فوج نے ان عناصر کو ملک کے مختلف علاقوں میں آپریشن کر کے ہلاک کیا- شام سے ملنے والی ایک اور رپورٹ کے مطابق ہفتے کے دن حلب میں واقع الاشرفیہ کے علاقے پر دہشت گردوں کے میزائل حملے میں تین بچوں سمیت نو افراد جاں بحق ہو گئے-

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲